ETV Bharat / sports

ایک دور کا خاتمہ: ڈیوڈ وارنر نے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی

Warner quits ODIs: دو بار کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے وارنر نے ون ڈے کرکٹ سے بھی استعفیٰ کا اعلان نئے سال کی صبح کیا۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر نے مڈل فارمیٹ میں 45.30 پر 97.26 کے اسٹرائیک ریٹ سے 6932 رنز بنائے ہیں۔

David Warner confirms ODI retirement to add to Test farewell

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 10:56 AM IST

سڈنی (آسٹریلیا): اسٹار آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پیر کو نئے سال کے پہلے دن اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ون ڈے کرکٹ سے بھی استعفیٰ دینے جا رہے ہیں۔ وارنر پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ دو بار کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے وارنرنے یہ اعلان نئے سال کی صبح کیا۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر بلے باز نے مڈل فارمیٹ میں 45.30 پر 97.26 کے اسٹرائیک ریٹ سے 6932 رنز بنائے ہیں۔

عالمی ٹورنامنٹس جیسے ورلڈ کپ میں وارنر نے 56.55 کی اوسط سے 1,527 رنز اسکور کیے ہیں۔ ہم وطن اور سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ (1743) سمیت ورلڈ کپ رنز کی تعداد میں صرف پانچ بلے بازوں نے وارنر سے زائد رنز بنائے ہیں۔

وارنر نے اپنے اعلان کے دوران اپنے خاندان کو وقت دینے کی بات کہی۔ وارنر نے مزید کہا کہ، "یہ (ون ڈے ریٹائرمنٹ) وہ چیز تھی جو میں نے ورلڈ کپ کے دوران کہی تھی، بھارت میں جیت ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:راشد خان کے ساتھ وارنر اور ولیمسن نے روزے کا اہتمام کیا

37 سالہ اوپنر اپنا آخری ٹیسٹ میچ بھی پاکستان کے خلاف مشہور سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں کھیلیں گے، جس کا آغاز 3 جنوری سے ہوگا۔ وارنر آسٹریلیائی ٹیم میں اپنی الگ پہچان رکھتے تھے اور ان کا ریٹائرمنٹ بلاشبہ ایک دور کا خاتمہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.