ETV Bharat / sports

Australia vs West Indies آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 164 رنوں سے شکست دی، لابوشین 'پلیئر آف دی میچ' - لابوشین پلیئر آف دی میچ

میزبان آسٹریلیا نے پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 164 رنوں سے شکست دے دی اور آسٹریلیا کے لیے مارنس لیبوشگن نے دونوں اننگز میں 308 رنوں کا تعاون کیا، جس کی وجہ سے انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 25 سال سے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی اور اب انتظار مزید طویل ہو گیا ہے۔ آسٹریلیا نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جیت کر سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔Australia vs West Indies

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 4, 2022, 9:19 PM IST

پرتھ: میزبان آسٹریلیا نے پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 164 رنوں سے شکست دے دی اور آسٹریلیا کے لیے مارنس لیبوشگن نے دونوں اننگز میں 308 رنوں کا تعاون کیا، جس کی وجہ سے انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔ لابوشین نے پہلی اننگ میں 204 اور دوسری میں 104 رن بنانے کے بعد ناٹ آوٹ رہے۔Australia beat West Indies by 164 runs

آسٹریلیا نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں چار وکٹوں کے نقصان پر 598 رنز بنائے تھے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے 283 رنز بنا کر فالو آن بچا لیا۔ دوسری اننگ میں آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 498 رنوں کا ہدف دیا، جس میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 333 رنز پر سمٹ گئی اور اسے 164 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی لیون ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے کل 446 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس جیت کے ساتھ، لیون نے کہا، "کسی بھی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیتنا اہم ہوتا ہے۔ ہم ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہمیں سخت میچوں کی توقع ہے۔ میں اس ایک (بریتھویٹ کا وکٹ) سے بہت خوش تھا، وہ ایک سپر اسٹار بلے باز ہیں۔"

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 25 سال سے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی اور اب انتظار مزید طویل ہو گیا ہے۔ آسٹریلیا نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جیت کر سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ آسٹریلیا کے مارنس لابوشین کو پہلے ٹیسٹ میچ میں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے پہلی اننگ میں ڈبل سنچری اور دوسری اننگ میں بھی سنچری بنا کر مجموعی طور پر 308 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: FIFA World Cup 2022 آسٹریلیا کو شکست دے ارجنٹینا کوارٹر فائنل میں

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.