ETV Bharat / sports

Australia vs Sri Lanka: آسٹریلیا نے سری لنکا کو دس وکٹ سے شکست دی

author img

By

Published : Jun 8, 2022, 7:18 AM IST

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جوش ہیزل ووڈ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Australia Beat Sri Lanka

آسٹریلیا نے سری لنکا کو دس وکٹ سے شکست دی

کولمبو: جوش ہیزل ووڈ (16 رن پر 4 وکٹ) اور مشل اسٹارک (26 رن پر 3) کی جارحانہ گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا نے منگل کو سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 19.3 اوور میں 128 رن پر سمیٹ دیا اور پھر 14 اوور میں بغیر کوئی وکٹ کے 134 رن بناکر یکطرفہ جیت حاصل کرلی۔ Australia Beat Sri Lanka by ten wickets in 1st T20

کپتان آرون فنچ نے ناٹ آوٹ 61 اور ڈیوڈ وارنر نے ناٹ آؤٹ 70 رن نصف سنچری اننگز کھیلیں۔ فنچ نے 40 گیندوں میں چار چوکے اور چار چھکے لگائے جبکہ وارنر نے 44 گیندوں میں نو چوکے لگائے۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی سبقت حاصل کر لی ہے۔ ہیزل ووڈ کو ان کی گیندبازی کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ Captain Aaron Finch and David Warner half-century

اس سے پہلے سری لنکا کی طرف سے اس کے صرف تین ٹاپ بلے باز ہی آسٹریلیائی گیند بازوں کے سامنے ٹک سکے۔ پتھم نسانکا نے 36، دانوشکا گناتیلکا نے 26 اور چارتھ اسلانکا نے 38 رن بنائے۔ سری لنکا کی ٹیم کا 100 رنز پر 2 وکٹ تھا لیکن پھر بھی ٹیم 128 رن پر سمٹ گئی۔ نچلے آرڈر میں ونیندو ہسرنگا نے جدوجہد کی اور 17 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: SL Cricket To Donate Revenue To Government: کرکٹ سری لنکا آسٹریلیا دورہ کی آمدنی حکومت کو عطیہ کرے گا

آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 4 جبکہ مچل اسٹارک نے 26 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کین رچرڈسن نے بھی 1 وکٹ اپنے نام کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 8 جون کو کولمبو میں شام 7 بجے سے کھیلا جائے گا۔ Australia vs Sri Lanka T20 Series

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.