ETV Bharat / sports

Ashwin Test match Ranking اشون ٹیسٹ میچوں میں نمبر ایک بولر بننے کے قریب پہنچ گئے

ہندوستانی کپتان روہت شرما ناگپور ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے بعد بلے بازوں کی رینکنگ میں 10ویں سے 8ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

روی چندرن اشون
روی چندرن اشون
author img

By

Published : Feb 15, 2023, 5:28 PM IST

دبئی: ہندوستان کے تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون ناگپور ٹسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی زبردست کارکردگی کے بعد نمبر ایک ٹیسٹ گیند باز بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق اشون 846 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ گیند بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ اشون ٹاپ گیند باز پیٹ کمنز (867) سے صرف 21 پوائنٹس پیچھے ہیں اور 2017 کے بعد پہلی بار نمبر ایک تک پہنچنے کا ان کے پاس موقع ہے۔

واضح رہے کہ اشون نے ناگپور ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹ لے کر آسٹریلوی بلے بازی کی کمر توڑ دی، جس کی وجہ سے ہندوستان ایک اننگز اور 132 رنز سے بڑی فتح درج کر سکا۔ اشون کے جادو سے پہلے رویندر جڈیجہ نے پہلی اننگز میں اپنا ہاتھ کھولا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بلے سے 70 رنز کی اہم شراکت بھی کی۔ تقریباً چھ ماہ بعد کرکٹ پچ پر واپسی کرنے والے جڈیجہ نے اپنی مضبوط کارکردگی کی مدد سے گیند بازوں کی درجہ بندی میں 16ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اس کے علاوہ وہ آل راؤنڈر رینکنگ میں بھی سرفہرست ہیں۔

دریں اثنا، ہندوستانی کپتان روہت شرما ناگپور ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے بعد بلے بازوں کی رینکنگ میں 10ویں سے 8ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ اکشر پٹیل نے 84 رنز کی اننگز کی بدولت آل راؤنڈرز کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی کرکٹ ٹیم ایم آر ایف آئی سی سی درجہ بندی میں ٹی ٹیوئنٹی، یک روزہ اور ٹیسٹ کے تینوں فارمیٹس میں نمبر ایک بن گئی ہے۔ آج ہندوستان کو ٹیسٹ میچوں کی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن مل گئی ہے۔ اس طرح ٹیم انڈیا تینوں فارمیٹس میں نمبر ایک ٹیم بن گئی ہے۔ ٹیم انڈیا آسٹریلیا ک خلاف ناگپور ٹیسٹ میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا مہمان ٹیم کو ایک اننگ سے شکست دی تھی۔ یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.