ETV Bharat / sports

Jofra Archer Ruled Out Of Ashes 2023 آرچر انجری کے باعث آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سے باہر

دو برس بعد میدان میں واپس آنے والے جوفرا آرچر کہنی کی چوٹ سے ٹھیک ہونے کے بعد ایک بار پھر ایشز سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لیے ابتدائی میچ کھیلے، لیکن اس کے بعد لگاتار 4 میچوں میں باہر رہے۔ Jofra Archer Ruled Out Of Ashes 2023

Archer ruled out for summer with recurrence of elbow injury
آرچر انجری کے باعث آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سے باہر
author img

By

Published : May 16, 2023, 9:10 PM IST

لندن: انگلینڈ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر دائیں کہنی میں چوٹ کی وجہ سے آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے منگل کے روز یہ اعلان کیا۔ ای سی بی نے مطلع کیا کہ آرچر اس انجری کی وجہ سے موسم گرما کے کرکٹ سیزن سے باہر ہوں گے اور میڈیکل ٹیم کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ آرچر کہنی میں اسٹریس فریکچر کی وجہ سے 2019-20 میں جنوبی افریقہ کے دورے سے باہر ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے۔ اس کے بعد انہیں ٹی- ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 اور ایشز 2021 سے بھی باہر رہنا پڑا تھا۔ چوٹ ابھرنے کا مطلب ہے کہ آرچر 16 جون سے شروع ہونے والی ایشز 2023 ٹیسٹ سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر راب کی نے کہاکہ “جوفرا آرچر کے لیے یہ مایوس کن اور پریشان کن وقت رہا ہے۔ کہنی کی چوٹ کے دوبارہ ہونے تک وہ اچھی پیش رفت کر رہے تھے۔ ہم ان کی صحت یابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم جلد ہی جوفرا کو انگلینڈ کے لیے اپنے بہترین فارم میں واپس دیکھیں گے۔ وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئرسٹوٹخنے کی چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد مکمل فٹنس پر واپس آ گئے ہیں۔ فاسٹ باؤلر کرس ووکس مارچ 2022 کے بعد پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ اگر اسے الیون میں منتخب کیا جاتا ہے تو یہ اگست 2020 کے بعد ہوم سرزمین پر ان کا پہلا ٹیسٹ ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے دورے سے باہر ہونے کے بعد فاسٹ بولر مارک ووڈ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اولی پوپ کو فوری طور سے انگلینڈ کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.