ETV Bharat / sports

روہن بوپنا ڈیوس کپ سے دستبردار - بھارت کے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا

بھارت کے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا کندھے کی چوٹ کی وجہ سے روایتی حریف پاکستان کے خلاف 29-30 نومبر کو ہونے والے ڈیوس کپ مقابلے سے ہٹ گئے ہیں۔

روہن بوپنا ڈیوس کپ سے دستبردار
author img

By

Published : Nov 19, 2019, 7:04 PM IST

39 سالہ بوپنا کی سرکردہ کھلاڑی لینڈر پیس کے ساتھ مرد ڈبلز میں کھیلنے کی امید تھی۔

ٹیم کے کوچ ذیشان علی نے کہا کہ بوپنا کو کندھے میں چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے انہیں ٹورنامنٹ سے ہٹنا پڑا رہا ہے جو ٹیم کے لئے بڑا دھچکا ہے۔ پیر کو ایم آر آئی اسکین ہوا تھا جس میں بوپنا کی چوٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

علی نے کہاکہ یہ ہمارے لئے واقعی ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔ بوپنا کی کمی محسوس ہو گی، وہ ٹیم کے سرفہرست کھلاڑی هیں اور ان کے پاس کافی تجربہ ہے لیکن ہمارے پاس ان کا بیک اپ موجود ہے اور اس وجہ سے ہم نے ٹیم میں تین ڈبلز کھلاڑی شامل کئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ اگر آپ ٹیم کو دیکھیں تو ہمارے پاس ایسے واحد کھلاڑی ہیں جو ڈبلز میچ بھی کھیل سکتے ہیں۔ رام كمار راماناتھن نے کل پنے میں كےپي آئي ٹي ایم ایس ایل ٹی اے چیلنجر جیتا تھا۔ لیکن ہاں ہمیں بوپنا کی کمی کھلے گی۔ اگرچہ ہمارے پاس بیک اپ دستیاب ہے۔ بائیں ہاتھ کے نیدو شیزیان کو آٹھ رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بوپنا نے حال ہی میں ٹیم کے غیر کھلاڑی کپتان کے عہدے سے سابق کھلاڑی مہیش بھوپتی کو ہٹائے جانے کے خلاف عوامی طور پر آل انڈیا ٹینس فیڈریشن کی مذمت کی تھی۔ وہیں بوپنا کو پیس کے ساتھ تنازعہ بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے جن کے ساتھ وہ کئی مواقع پر جوڑی بنانے سے انکار کر چکے ہیں۔

Intro:Body:

Bengal

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.