اداکار سوپنل جوشی آج کل افسانوی داستانوں پر مبنی پروگرام 'اتر رامائن' اور 'شری کرشن' کو دوبارہ نشر کیے جانے پر لطف اندوز ہورہے ہیں۔جس میں انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا تھا۔
لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو اس بات پر یقین ہی نہیں آرہا ہے کہ وہ اپنے والد کو ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں۔
ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر سوپنل نے سنہ 1989 میں کے 'لوکش' کے ساتھ ٹیلی ویژن میں اپنی کیرئیر کی شروعات کی تھی۔ اس کے بعد وہ سال 1993 میں نشر ہونے والے 'شری کرشن' میں بھی نظر آئے۔
اپنے پروگراموں کو دوبارہ دیکھنے پر وہ کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کا لوگوں پر کافی برا اثر مرتب ہوا ہے اور ہر کسی کو سکون کی تلاش ہے۔ایسے میں رامائن، مہابھارت، شری کرشن جیسے پروگراموں سے بڑھ کر کچھ بھی مزید سکون دینے والا نہیں ہے۔اس دنیا میں کوئی بھی ایسا نہیں ہے جنہیں رام اور کرشن کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔
اپنے پرانے پروگراموں کو دیکھ کر انہیں کسیا محسوس ہورہا ہے اس پر اداکار نے کہا کہ یہ ہر کسی کے لیے اپنے بچپن کو دوبارہ جینے کا سنہرا موقع ہے اور میں بھی اس سے الگ نہیں ہوں۔میں اپنے بچپن کے ساتھ ان کا لطف اٹھا رہا ہوں۔
اپنے والد کو ٹی وی پر دیکھ کر ان کے بچوں کا ردعمل کیا تھا، اس پر سوپنیل نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ یہ ماننے سے انکار کر رہے ہیں کہ پردے پر میں ہوں۔ میں اس وقت نو یا دس سال کا تھا۔