ETV Bharat / sitara

آسکر 2021: عرفان خان اور بھانو اتھئیا کو خراج تحسین پیش - بھارت کے اداکار عرفان خان اور نامور کاسٹیوم ڈیزائنر بھانو اتھئیا

اس موقع پر اکیڈمی نے ان کامیاب فلم سازوں اور فنکاروں کو یاد کیا جو گذشتہ برسوں میں اس دنیا سے چلے گئے ہیں۔

Oscars 2021: Academy pays tribute to Irfan Khan and Bhanu Athaiya
فریدہ پنٹو نے عرفان خان کو خراج عقیددت پیش
author img

By

Published : Apr 26, 2021, 1:52 PM IST

اکیڈمی نے مرحوم اداکار عرفان خان اور بھانو اتھئیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سب کے جانے سے فلمی دنیا کو گہرا نقصان ہوا ہے۔

اس موقع پر اکیڈمی نے ان کامیاب فلم سازوں اور فنکاروں کو یاد کیا جو گذشتہ ایک سال میں اس دنیا سے چلے گئے ہیں۔

چاڈوک بوسمین اور ہالی ووڈ کے دوسرے ساتھیوں سمیت بھارت کے اداکار عرفان خان اور نامور کاسٹیوم ڈیزائنر بھانو اتھئیا کو یاد کیا گیا۔

اداکارہ فریدہ پنٹو نے عرفان خان کو خراج عقیددت پیش کرتے ہوئے ان کی فلموں کی فہرست شیئر کی۔

خراج عقیدت پیش کرتے فریدہ نے کہا کہ 'عرفان خان جیسا کوئی اور نہیں ہے۔'

واضح رہے عرفان خان کا انتقال گزشتہ برس اپریل 2020 میں ہو گیا تھا۔

بھانو اتھئیا نے گاندھی فلم کے لئے 1982 میں کاسٹیوم ڈیزائننگ کے لئے آسکر جیتا تھا۔ 2012 میں اتھئیا نے آسکر اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کو سیف کیپینگ کے لئے ایوارڈ واپس کیا۔ اتھئیا نے اس فلم کے لئے بہترین لباس ڈیزائن کے لئے بافٹا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ ان کی موت 15 اکتوبر 2020 کو جنوبی ممبئی کے ایک میڈیکل سینٹر میں 91 سال کی عمر میں دماغی کینسر کی پیچیدگیوں سے ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.