امریکی ادکارہ ایلن پومپیؤ پروگرام گرے ایناٹومی میں ڈاکٹر مریڈتھ گرے کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے کہا کہ شو کے اگلے ایپیسوڈس میں سے ایک ایپیسوڈ کورونا وائرس پر بھی بنایا جا سکتا ہے۔
ایلن پومپیؤ نے پروگرام گرے اناٹومی کے اب تک کے سارے 16 سیزن میں کام کیا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے پروگرام کے کچھ ایپیسوڈس شوٹ نہیں ہو پائے ہیں۔ ڈرامے کے 16ویں سیزن کے آخری چار ایپیسوڈس شوٹ نہیں ہو پائے ہیں۔
پومپیؤ سے پوچھا گیا کہ کیا گرے اناٹومی پروگرام کے اگلے سیزن میں ہم کورونا وائرس پر ایک ایپیسوڈ دیکھ سکتے ہیں، پومیو نے کہا 'میں نہیں جانتی، لیکن میں نے سوچا ہے کہ ایسا ممکن ہے'۔
انہوں نے اپنی بات چیک ختم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری طبی عملہ جو حفاضتی سامان کے بغیر کام کررہا ہے، اس سے میرے دل کو ٹھیس پہنچتی ہے'۔
امریکہ کوورونا وائرس متاثرین میں سب سے آگے ہے، امریکہ میں اب تک 6 لاکھ 76 ہزار 676 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 34 ہزار 784 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وہیں امریکہ کے بعد کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اسپین ہے۔
اسپین میں اب تک کووڈ انیس سے 1 لاکھ 85 ہزار 309 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 19 ہزار 516 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔