ETV Bharat / sitara

سوشانت کیس، ایف آئی آر کے بغیر جانچ غیر قانونی: حکومت بہار - ایف آئی آر درج نہیں

بالی ووڈ کے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں بہار حکومت نے جمعرات کو کہا ہے کہ اس معاملے میں صرف ایک ایف آئی آر پٹنہ میں درج ہوئی ہے اور اب معاملہ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کے حوالے کیا جا چکا ہے، ایسے میں ماڈل ریا چکرورتی کی عذرداری غیر موثر ہوگئی ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت
سوشانت سنگھ راجپوت
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 10:19 PM IST

ریا نے حالانکہ سوشانت کےوالد کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹنہ میں درج مقدمہ مہاراشٹر منتقل کیا جانا چاہئے۔ یہ تحریری دلیل وکیل کیشوموہن نے تیار کی ہے جبکہ سینیئر وکیل منندر سنگھ نے عدالت عظمی کے حوالے کیا ہے۔

بہار حکومت نے سپریم کورٹ میں تحریری دلیل میں کہا ہے کہ مہاراشٹر پولس نے سیاسی دباؤ کی وجہ سے ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی ہے اور نہ ہی اس نے بہار حکومت کو جانچ میں تعاون کیا۔ اس نے کہا کہ اس کی سفارش پر جانچ سی بی آئی کے حوالے کی جا چکی ہے ایسے میں ریا چکرورتی کی عذرداری غیر موثر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریا چکرورتی کے بعد ان کے بھائی ای ڈی آفس میں طلب

بہار حکومت کا کہنا ہے کہ سوشانت کی موت کے بعد پولس افسر کے ذریعہ ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کے سیکشن 154 کے تحت ایف آئی آر درج کیا جانا ضروری ہے۔ ممبئی پولس کی ’مبینہ جانچ‘ ویلڈ یا سی آر پی سی کے التزامات کے موافق نہیں ہے۔

حکومت بہار کا کہنا ہے کہ بغیر ایف آئی آر درج کئے ایسا کوئی التزام نہیں ہے جس کے تحت ممبئی پولس نے 56 لوگوں سے پوچھ تاچھ کی ہے۔

ریاچکرورتی نے حکومت بہار کے ذریعہ سی بی آئی جانچ کے حکم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سشانت کی موت کا معاملہ مرکزی جانچ ایجنسی کو حوالے کرنے کا حکم سپریم کورٹ کا ہوگا تو اسے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ریا کی جانب سے وکیل ملک منیش بھٹ کے ذریعہ دائر تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’بہار میں ہورہی جانچ پوری طرح غیرقانونی ہے اور اس طرح سے ایکزی کیٹیو آرڈر جاری کرکے اس معاملے کو سی بی آئی کو نہیں حوالے کیا جاسکتا۔ اگر عدالت عظمی آئین کے آرٹیکل 142 کے تحت معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپتی ہے تو اسے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ جسٹس ہرشی کیش رائے نے گزشتہ منگل کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور تحریری دلیل کے لئے سبھی فریقوں کو آج تک کا وقت دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.