ابراہیم علی خان نے جمعرات کے روز اپنے مداحوں کو ایک بہترین تحفہ دیا۔انہوں نے اپنی بہن اور اداکارہ سارہ علی خان کی بچپن کی پیاری تصویر شیئر کی۔
ابراہیم نے اپنے انسٹاگرام پر بچپن کی یادوں کے ڈبے سے نکال کر اس تصویر کو مداحوں کے لیے پوسٹ کیا۔
تصویر میں جہاں وہ چشمہ پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں، وہیں سارہ نیچے کی طرف دیکھتے ہوئے اپنا کام کرنے میں مصروف نظر آرہی ہیں۔
ابراہیم نے اس تصویر کے ذریعہ اپنے جذباتوں کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ چہرہ میں تب بناتا ہوں جب میں سارہ کو پریشان کرسکتا ہوں۔
سارہ اور ابراہیم دونوں ہی اکثر اپنی بچپن کی تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوش کرتے ہیں۔