سنہ 1954 میں ریلیز ہونے والی فلم 'جاگیرتی' سے لے کر حالیہ برسوں میں آئی فلم آرکشن تک میں استاد کے بااثر کردار کو سلور اسکرین پر پیش کیا گیا ہے۔ والدین کے بعد اگر زندگی پر سب سے زیادہ اثر و رسوخ کسی دوسرے کا پڑتا ہے تو وہ یقیناً استاد ہی ہے۔
فلم جاگیرتی ممکنہ طور پہلی فلم تھی جس میں استاد اور طالب علم کے رشتوں کو خوبصورتی کے ساتھ پردہ سمیں پر پیش کیا گیا تھا۔ اس فلم میں ابھی بھٹاچاریہ نے استاد کا کردار ادا کیا تھا۔ م
وسیقار ہیمنت کمار کی موسیقی میں شاعر پردیپ کا لکھا اور ان کا ہی گایا نغمہ 'آو بچوں تمہیں دکھائے جھانکی ہندوستان کی' اتہائی مقبول ہوا تھا۔
سال 1955 میں راج کپور کے بینر تلے بنی فلم 'شری 420 'یوں تو عشق پر مبنی فلم تھی لیکن اس میں اداکارہ نرگس نے ایسی مثالی استاد کا کردار ادا کیا تھا جو بچوں کو سچائی کا درس دیتی ہے۔ اس فلم میں ان پر فلمایا یہ گیت 'اچك دانا بچك دانا' سامعین میں آج بھی مقبول ہے۔
سنہ 1972 میں ریلیز ہونے والی فلم 'پریچے' میں استاد اور طلباء کے مابین تعلقات کو بہت خوبصورتی کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔ فلم میں جتیندر ایک ایسے استاد کے کردار میں تھے جو ایک گھر میں بچوں کو پڑھانے کے لیے مقرر کئے جاتے ہیں لیکن بچے اپنی شرارتوں سے انہیں اکثر پریشان کرتے ہیں لیکن جتیندر ہمت نہیں ہارتے اور بالاآخر وہ بچوں کو صحیح راہ پر لے آتے ہیں۔
اسی طرح سنہ 1974 میں فلم 'امتحان' میں ونود کھنہ نے پروفیسر کا کردار ادا کیا تھا جوطالب علموں کو سیدھی راہ پر چلنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
سپراسٹار امیتابھ بچن نے بھی کئی فلموں میں استاد کے کردار نبھائے ہیں لیکن سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'بلیک' خاص طور پر قابل ذکر ہے جس میں انہوں نے ایک ایسے استاد کا کردار پیش کیا تھا جو ذہنی طور پر معذور لڑکی کو پڑھانے کے لیے مقرر کئے جاتے ہیں۔