ETV Bharat / sitara

'سی بی آئی انکوائری کے لئے بہار حکومت کی سفارش غلط' - ریا چکرورتی کے وکیل ستیش مانیشندے

بہار حکومت نے مرکزی حکومت سے جہاں بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے لیے مرکزي تفتیشی بیورو (سی بی آئي) کے حوالے کرنے کی سفارش کی ہے، وہیں اداکار کی خاتون دوست اور ماڈل ریا چکرورتی کے وکیل نے اس سفارش پر سوال کھڑے کیے ہيں۔

سشانت خودکشی معاملہ
سشانت خودکشی معاملہ
author img

By

Published : Aug 4, 2020, 6:19 PM IST

ریا چکرورتی کے وکیل ستیش مانیشندے نے میڈیا کو ایک بیان میں بتایا کہ بہار حکومت کے کہنے پر یہ معاملہ سی بی آئی کو منتقل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس میں بہار پولس کے شامل ہونے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ یہ معاملہ بہار کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

مانیشندے نے کہا کہ "ریا نے عدالت عظمی میں ایک عرضی دائر کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اس معاملے کی انکوائری بہار پولس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی، یہ عرضی سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے"۔

وکیل نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ یہ 'زیرو ایف آئی آر' ہوگی اور اسے ممبئی پولس کو ٹرانسفر کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہار حکومت نے سی بی آئی تحقیقات کی سفارش کرکے قانونی غلطی کی ہے۔
واضح رہے کہ سشانت کے والد کے کے سنگھ نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے بات کر کے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد نتیش کمار نے مرکز کو سی بی آئی انکوائری کی سفارش بھیج دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.