ETV Bharat / sitara

سشانت خودکشی معاملہ: مینیجر ریشما شیٹی سے پوچھ گچھ - پولیس نے منیجر ریشما شیٹی سے پوچھ گچھ کی

ممبئی پولیس نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی معاملے میں سیلیبریٹی مینیجر ریشما شیٹی سے قریب 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ اس معاملے میں پولیس نے اب تک 30 سے زائد لوگوں کے بیانات درج کر لیے ہیں جن میں ادکار کے قریبی دوست اور اہل خانہ کے افراد بھی شامل ہیں۔

سشانت خودکشی معاملہ:پولیس نے منیجر ریشما شیٹی سے پوچھ گچھ کی

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 5:25 PM IST

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو ایک ماہ کا وقت مکمل ہونے والا ہے لیکن ان کی خودکشی معاملے میں دن بدن نئے نام سامنے آتے جارہے ہیں۔

ان کی موت کے بعد سے خودکشی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے جس کے تحت اداکار سے وابستہ متعدد لوگوں کے بیان درج کیے جا چکے ہیں۔ ابھی بھی یہ سلسلہ جاری ہے، ان کے قریبی دوستوں اور ساتھیوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

حال ہی میں پولیس نے بالی ووڈ کی ہائی پروفائل مینیجر ریشما شیٹی کا بھی بیان درج کر لیا ہے۔ پولیس نے ان سے تقریبا 4 سے 5 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی۔

واضح رہے کہ ریشما شیٹی بالی ووڈ میں ایک جانا پہچانا نام ہے۔ ریشما اپنے کیریئر کے دوران سلمان خان اور اکشئے کمار کی مینیجر بھی رہ چکی ہیں اور ان کے اکاؤنٹس ہینڈل کرچکی ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے کے بعد سے سوشل میڈیا پر اقربا پروری کا موضوع زیر بحث ہے جس میں کئی ستارے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی فلم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سشانت نے 14 جون کو ممبئی کے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی تھی اور اس کی وجہ ذہنی تناؤ بتائی گئی۔

ان دنوں سشانت اپنی آخری فلم 'دل بیچارا' کے لیے سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر اور پہلا گانا ریلیز ہوا جسے دیکھ کر سشانت کے مداح جذباتی ہوگئے اور انہیں یاد کر رہے تھے۔

سشانت کے مداح اداکار کی اس آخری فلم کا بہت بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔اس فلم کو او ٹی ٹی پلیٹفارم پر 24 جولائی کو ریلیز ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.