ETV Bharat / sitara

سشانت خودکشی معاملہ: پولیس نے ریا سے پوچھ گچھ کی - سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کی تحقیقات ممبئی پولیس کر رہی ہے اور اب تک پولیس نے ان کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی سمیت 10 سے زائد افراد کا بیان ریکارڈ کیا ہے۔

سشانت خودکشی معاملہ:پولیس نے ریا سے پوچھ گچھ کی

author img

By

Published : Jun 19, 2020, 3:02 PM IST

اداکارہ ریا چکرورتی کو جمعرات کے روز باندرہ پولیس اسٹیشن بلایا گیا۔ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی معاملے میں ان سے نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سشانت کی موت خودکشی کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ تاہم ان کے کمرے سے کوئی بھی خودکشی کا نوٹ برآمد نہیں کیا گیا ہے۔

سشانت کی خودکشی کے پیچھے کی وجہ کا پتہ لگانے کے مقصد سے ممبئی پولیس تفتیش کر رہی ہے اور اب تک پولیس نے 10 سے زائد افراد کا بیان درج کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے سشانت کے سب سے زیادہ قریب ریا ہی تھی اور وہ تقریبا ہر وقت ساتھ رہتے تھے۔ اس لیے پولیس نے انہیں تفتیش کے لیے بلانے کا فیصلہ کیا اور ان سے الگ سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ریا سے ہوئی پوچھ گچھ کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے ریا اور سشانت کے درمیان ہوئی ٹیکسٹنگ کے بارے میں ریا سے پوچھ گچھ کی ہے۔ ساتھ میں ریا کے فون کو بھی اسکین کیا جارہا ہے جس میں ان دونوں کی ایک ساتھ کئی تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریا سے ان دونوں کے رشتوں کے افواہوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو ریا نے بتایا کہ وہ سشانت کے ساتھ رہتی تھیں اور اس بارے میں بھی ریا نے انکشاف کیا کہ وہ دونوں ساتھ میں ایک رہائش گاہ خریدنے کے بارے میں بھی سوچ رہے تھے، ریا نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وہ 2020 کہ آخر تک شادی بھی کرنے والے تھے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے جب ان دونوں کے رشتے کے توڑے جانے کے بارے میں شک و شبہ ظاہر کیا تو ریا نے بتایا کہ ان کے درمیان لڑائی ہوئی تھی اور وہ سشانت کے پاس سے چلی گئی تھی۔ ریا نے وہ میسجز بھی پولیس کو دکھائے جو ان دونوں کے درمیان ہوئی تھی اور یہ بھی بتایا کہ وہ فون پر بھی بات کیا کرتے تھے۔

سشانت نے خودکشی کرنے سے ایک گھنٹے پہلے ریا کو فون کیا تھا لیکن ریا نے فون نہیں اٹھایا۔

کال ریکارڈ کے مطابق ریا وہ آخری انسان تھی، جسے سشانت نے سونے سے پہلے آخری بار فون کیا تھا۔ اس سے پہلے سشانت نے اداکار مہیش شیٹی کو بھی فون کیا تھا لیکن انہوں نے فون کا کوئی جواب نہیں دیا اور اس کے بعد سشانت نے ریا کو فون کیا تھا، لیکن ریا نے بھی ان کے فون کا جواب نہیں دیا۔ جب سشانت سو کر اٹھے تو دیکھا کہ مہیش نے انہیں دوبارہ فون کیا تھا، جس کے بعد سشانت نے دوبارہ انہیں فون گھمایا تھا لیکن وہ فون کنیکٹ نہیں ہو پایا تھا۔

جب ریا سے سشانت کے رویے میں ہوئی تبدیلی کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو ریا نے نہ صرف اس کا جواب دیا، بلکہ اس کا ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ڈپریشن کا علاج چل رہا تھا۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ کبھی کبھی ایسے دن ہوتے تھے جہاں وہ انتہائی افسردہ محسوس کیا کرتےتھے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی دوائیاں بھی نہیں لیتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ریا اور سشانت کی ایک ساتھ ایک سے زائد فلمیں آنے والی تھیں۔ سشانت کی ڈائری میں ان کے اگلے سال کے سارے پلان بھی لکھے ہوئے تھے۔ ریا نے پولیس کو سشانت کے اگلے پروجیکٹ کے بارے میں تمام جانکاری دی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ریا نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے سشانت کی حالت کو دیکھ کر انہیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن انہوں نے ان کی بہن کو اس بات کی جانکاری دے دی تھی اور ان سے کہا تھا کہ وہ سشانت کے ساتھ آکر رہیں۔

پولیس نے پروڈکشن ہاوس سے بھی لوگوں کو تفیتش کے لیے بلایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.