اداکار سدھارتھ شکلا کی قریبی دوست شہناز گِل اداکار کی موت کی خبر سن کر صدمے میں ہیں۔ شہناز یقین نہیں کر پا رہی ہیں کہ ان کا دوست سدھارتھ شکلا اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہناز کے والد نے بتایا کہ 'ان کی بیٹی سدھارتھ شکلا کی موت کی خبر سن کر صدمے میں ہے۔'
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہناز نے اپنے والد سنتوش سنگھ سے کہا کہ 'پاپا میں اب کیسے رہوں گی، وہ میرے ہاتھوں میں دم توڑ دیا۔' اس سے پتہ چلتا ہے کہ شہناز سدھارتھ کی موت سے کافی صدمے میں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنتوش سنگھ نے بتایا کہ شہناز ممبئی میں اکیلی تھیں لیکن سدھارتھ اور ان کے خاندان نے ان کا پورا خیال رکھا اور اسی وجہ سے وہ اپنی بیٹی کے بارے میں پریشان نہیں رہتے تھے، کیونکہ وہ میری بیٹی کو ایک خاندان کی طرح سنبھالتے تھے۔'
بتایا جا رہا ہے کہ شہناز گِل بھی اداکار کے اہل خانہ کے ساتھ اسپتال گئیں تھیں۔ اس سے قبل شہناز کے والد نے بتایا کہ شہناز کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ان دونوں کی ملاقات ٹی وی شو بگ باس 13 میں ہوئی تھی جس میں سدھارتھ نے بگ باس 13 کا ٹائٹل جیتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سِدھارتھ شُکلا کی موت پر الیشا خان کا جذباتی ویڈیو
واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار اور بِگ باس سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شُکلا کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی تھی۔ ان کی عمر 40 برس تھی۔
آج ممبئی کے اوشیوارا شمشان گھاٹ میں ٹی وی اداکار سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات ادا کی گئی۔ شمشان گھاٹ میں اداکار کی ماں اور بہنوں سمیت تمام رشتہ دار اور قریبی دوست انہیں آخری الوداع کہنے پہنچے تھے۔