مشہور اداکار سشی کپور پرتھوی راج کپور کے بیٹے تھے، انھوں نے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا تھا۔
سشی کپور کا پورا نام بلبیر راج کپور تھا۔انھوں نے دیوار، سہاگ، ستیم شیوم سندرم، چور مچائے شور، کالاپتھر جیسی فلموں میں اداکاری کی تھی۔
کہاجاتا ہے کہ ایک زمانے میں فلمی پردے پر امیتابھ اور سشی کپور کی جوڑی لاجواب ہوتی تھی۔
سشی کپور کو انکی سنہ 1998 میں آنے والی انگریزی فلم 'سائڈ اسٹریٹ' میں آخری بار دیکھا گیا تھا۔
انکے مشہور ڈائیلاگ آج بھی لوگوں کے زبان پرہے۔
سنہ 1961 میں آنے والی فلم 'دھرم پترا' میں سشی کپور نے چاکلیٹ ہیرو کا رول اداکیا تھا، جبکہ 1975 میں ریلیز ہونے والی فلم 'دیوار' میں انھوں نے مرکزی ہیرو کا رول ادا کیاتھا۔
بتادیں کہ سشی کپور کو پہلے انٹرنیشنل اسٹار ہونے کا اعزاز حاصل ہے، انھوں نے 1982 میں 'نمک حلال' نامی ایک فلم بنائی اسکے ایک برس بعد انھوں نے انگریزی فلم 'ہیٹ اینڈ ڈسٹ' تیار کی۔ اس طریقے سے انھوں نے 10 انگریزی فلموں میں کام کیا۔