سلمان جہاں اس سال عید پر اپنی فلم 'رادھے' لے کر آ رہے ہیں، وہیں انہوں نے اگلے سال کی فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' کا اعلان کیا ہے۔
سلمان نے ٹویٹ کرکے بتایا ہے کہ ہر سال کی طرح اگلے سال کی عید بھی انہوں نے بک کروا لی ہے اور اس دن ریلیز ہوگی ان کی اگلی فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی'۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اس فلم کی ہدایت فرہاد سامجی کریں گے اور اس کی کہانی ساجد ناڈياڈ والا لکھیں گے جو اس فلم کو پروڈیوس بھی کریں گے۔