ETV Bharat / sitara

رنگولی نے شبانہ اعظمی کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 6:15 PM IST

حال ہی میں بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے ایک انٹرویو کے دوران کنگنا رناوت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کنگنا کی طرف سے لگاتار ہو رہی بیان بازی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی وہی کرنا چاہئے جس میں وہ اچھی ہیں۔ شبانہ کی یہ بات کنگنا کی بہن رنگولی کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کر کے شبانہ اعظمی کو نشانہ بنایا۔

رنگولی نے شبانہ اعظمی کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا
رنگولی نے شبانہ اعظمی کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کنگنا رناوت کو اداکاری پر توجہ دینے کی نصیحت دی ہے۔ اس بیان پر کنگنا کا کوئی جواب نہیں آیا ہے، لیکن بہن رنگولی نے یقینی طور پر اس پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

دراصل بالی ووڈ اس وقت دو خیموں میں تقسیم نظر آ رہا ہے، جہاں ایک خیمہ بالی ووڈ کی حمایت میں کھڑا ہے تو دوسرا خیمہ بالی ووڈ کے خلاف نظر آرہا ہے۔ ایسے میں ایک دوسرے پر الزام عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اداکارہ کنگنا رناوت بھی ان دنوں اپنے بیانات کی وجہ سے کافی سرخیوں میں ہیں۔

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے کنگنا کئی بار بالی ووڈ کے خلاف بیان دیتی ہوئی نظر آئی ہیں۔ اب اسی وجہ سے اداکارہ شبانہ اعظمی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شبانہ نے کہا ہے کہ 'کنگنا کے ذریعہ بالی ووڈ پر عائد کیے گئے الزام توہین آمیز ہیں اور وہ اپنے تصورات و تخلیات میں زیادہ بھروسہ کر رہی ہیں۔کنگنا کو وہی کام کرنا چاہیے جس میں وہ ماہر ہیں اور وہ ہے اداکاری۔'

انہوں نے مزید کہا کہ کنگنا نے بالی ووڈ کو فیمنیزم سکھایا، حب الوطنی سکھائی۔ مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے یہ تمام چیزوں سے روبرو کروایا کیونکہ اس سے پہلے کسی نے بھی اس طرف اس موضوع پر روشنی ہی نہیں ڈالی تھی۔

شبانہ کے اس بیان پر کنگنا کی بہن رنگولی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کر ان پر تنقید کی جس میں انہوں نے شبانہ اعظمی سے کچھ سوال پوچھے ہیں۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا 'اور یہ آیا ایک اور خودکشی والوں کا گروپ۔ پیاری شبانہ جی، میں آپ سے اور آپ کے شوہر سے کچھ سوال پوچھنا چاہتی ہوں۔ آپ دونوں اپنی اداکاری اور شاعری تک کیوں نہیں رہتے؟ آپ دونوں کیوں بھارت مخالف سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں؟ خبروں میں بنے رہنے کے لیے؟ یا آپ ان موضوع کے لیے کچھ محسوس کرتے ہیں؟'

رنگولی نے مزید لکھا کہ 'اگر آپ کے بھارت مخالف ایجنڈے صحیح ہیں تو اس کے (کنگنا کے) بھارت کی حمایت والے ایجنڈے کیوں صحیح نہیں ہوسکتے؟ اس کے اور آپ کے لیے الگ الگ قانون کیوں شبانہ جی؟'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.