اداکارہ راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں انہوں نے اپنی والدہ جیا کے علاج میں مدد کرنے پر سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
راکھی کی والدہ کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہیں۔ فی الحال وہ ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
راکھی کی دوست کشمیرہ شاہ اور سمبھوانہ سیٹھ بھی حال ہی میں اسپتال میں ان کی والدہ سے ملاقات کرنے گئی تھیں۔
راکھی سلمان کی میزبانی والے رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فائنلسٹ تھیں۔