ETV Bharat / sitara

راجو سریواستو کے نئے مزاحیہ شو کا اعلان - Raju Srivastava's new comedy show

کپل شرما شو کے ٹکر میں راجو سریواستو کا نیا کامیڈی شو بہت جلد آرہا ہے۔ راجو سریواستو کے نئے شو کا نام 'ہنستے رہو وتھ راجو سریواستو ' ہے۔

راجو سریواستو کے نئے مزاحیہ شو کا اعلان
راجو سریواستو کے نئے مزاحیہ شو کا اعلان
author img

By

Published : Aug 2, 2021, 10:41 PM IST

ٹی وی کی دنیا میں ایک اور نیا کامیڈی شو جلد آرہا ہے اور کامیڈی کے بادشاہ راجو سریواستو جو یہ کامیڈی شو لے کر آرہے ہیں اس شو کا نام 'ہنستے رہو وتھ راجو سریواستو ' ہے۔ راجو سریواستو کے اس نئے کامیڈی شو کا اعلان ممبئی کے ایک ہوٹل میں کیا گیا اس کے ساتھ اس نئے کامیڈی شو کے کچھ مناظر بھی شوٹ کیے گئے۔

راجو سریواستو نے بتایا کہ 'اس وقت ٹی وی پر پہلے ہی دو کامیڈی شوز چل رہے ہیں جو کہ کافی ہٹ ہے لیکن ہمارا شو ان سے بالکل مختلف ہوگا۔

آج کل کے کامیڈی شوز میں بھارتی کلچر نہیں دکھایا جا رہا ہے۔ آج کے کامیڈی شوز میں صرف سٹی کامیڈی دکھائی جاتی ہے۔ لیکن ہمارے اس نئے کامیڈی شو میں ہم بھارت کی ثقافت، گاؤں اور گاؤں کا لباس دکھائیں گے جو کہ باقی کامیڈی شوز سے بالکل مختلف اور نئے انداز میں ہوگا۔'

راجو سریواستو کے علاوہ دیگر کئی مزاحیہ شخصیات اس شو کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ راجو سریواستو نے کہا کہ 'ہمارا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ باقی لوگ جو کامیڈی شو کرتے ہیں وہ بھی ہمارے دوست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلم اداکار شریاس تلپڑے سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو

وہیں جب کپل شرما کے بارے میں پوچھا گیا تو راجو سریواستو نے کہا کہ 'کبھی کپل ہمارے شو کے تماشائی ہوا کرتے تھے اور آج وہ خود شو کر رہے ہیں۔ 'ہنستے رہو وتھ راجو سریواستو' کامیڈی شو وکاش پروڈکشن کے بینر تلے تیار کیا جا رہا ہے۔ جسے سرلا اشوک سروگی اور راہل شرما نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس کے ڈائریکٹر راجو ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.