ETV Bharat / sitara

اوم پوری کی آخری فلم کی ریلیز کے موقع پر ان کی اہلیہ نے انہیں یاد کیا

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 12:10 PM IST

آنجہانی اداکار اوم پوری کی آخری فلم اوم پرکاش زندہ باد کی ریلیز کی تاریخ کے سامنے آنے کے بعد ان کی اہلیہ نندیتا نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور تھیئیٹر کے تئیں اوم پوری کی لگن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیفائیڈ ہونے کے باوجود انہوں نے اس فلم کی شوٹنگ مکمل کی۔

اوم پوری کی آخری فلم کی ریلیز کے موقع پر ان کی اہلیہ نے انہیں یاد کیا
اوم پوری کی آخری فلم کی ریلیز کے موقع پر ان کی اہلیہ نے انہیں یاد کیا

اداکار اوم پوری کی آخری فلم اوم پرکاش زندہ باد 18 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے ، اس موقع پر ان کی اہلیہ نندیتا کافی خوش ہیں۔

اداکار کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر اس فلم کا عنوان "رام بھجن زندہ باد" سے تبدیل کرکے "اوم پرکاش زندہ باد" کردیا گیا۔

نندیا کہتی ہیں کہ مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ان کی آخری فلم سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔۔ اس فلم کی شوٹنگ پانچ سال قبل لکھنؤ میں ہوئی تھی اور مجھے خوشی ہے کہ اب یہ تھیٹر میں ریلیز ہو رہی ہے اور میں میکرز کو نیک خواہشات دیتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خوش ہوں کہ فلم کے میکرز اس فلم کو اوم جی کو نذر کیا ہے۔مجھے یاد ہے کہ وہ اس فلم کو لکھنؤ میں فلمایا جارہا تھا اور ٹائیفائیڈ ہونے کے باوجود انہوں نے وقت پر فلم کی شوٹنگ مکمل کی۔

واضح رہے کہ یہ فلم خالد کدوائی نے پروڈیوس کیا ہے اور فلم کی ہدایتکاری رنجیت گپتا نے کی ہے۔فلم میں کلبھوشن کھربندا، اشیتاق خان اور ذاکر حسین بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.