نیشنل اسٹوڈینٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے نریندر مودی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد حکومت )این ڈی اے( اور تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف آواز نہ اٹھانے کے لئے بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور اکشے کمار کے خلاف پیر کو ضلع مجسٹریٹ اورنگ آباد کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران این ایس یو آئی کے کارکن امیتابھ اور اکشے کے خلاف بھی نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جس طرح دونوں فنکاروں نے اس سے قبل متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کے دور حکومت میں تیل کی قیمتوں کے خلاف آواز اٹھائی تھی ، انہیں اب بھی آواز اٹھانی چاہئے۔
مظاہرین نے مودی سرکار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت اب ایک سو روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمتیں 90 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہیں۔