ETV Bharat / sitara

اقربا پروری کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں نہیں ہوں: کرینہ - اقرباپروری پر کرینہ کپور کا بیان

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں صرف نیپوٹزم (اقربا پروری) کی وجہ سے نہیں ہیں۔

اقربا پروری کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں نہیں ہوں: کرینہ

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 2:29 PM IST

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے بالی ووڈ میں اقربا پروری کے معاملے پر ہر کوئی اپنے خیالات کا اظہار کر رہا ہے۔ اسی دوران رندھیر کپور کی بیٹی کرینہ کپور نے اپنے اب تک کے فلمی سفر کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ فلمی کنبہ سے تعلق رکھنا آپ کی پریشانیوں کو کتنا کم کردیتا ہے۔

کرینہ کپور کو فلموں میں آئے ہوئے دو دہائی کا عرصہ گزر چکا ہے۔ کرینہ کپور نے کہا ’’ فلم انڈسٹری میں، میں صرف اقربا پروری کی وجہ سے نہیں ٹک پاتی۔ یہ ممکن نہیں ہے۔ میں ان سپر اسٹارز کے بچوں کی ایک لمبی فہرست بنا سکتی ہوں جو یہ نہیں کرپائے۔ کپور خاندان سے آنے پر انہیں ترجیحات ملی ہیں لیکن اس کے باوجود خود کو ثابت کرنے کے لئے انہوں نے سخت محنت بھی کی ہے۔

کرینہ نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ انہوں نے جو کچھ بھی پایا ہے وہ صرف کپور فیملی کے ٹیگ ہونے کی وجہ ہے۔ یہ عجیب لگ سکتا ہے لیکن شاید میری جدوجہد وہیں ہے۔ آپ کو میری جدوجہد اتنی دلچسپ نہیں لگے گی جتنی اس اسٹرگلر کی لگے گی جو جیب میں دس روپے لے کر ممبئی آیاہو ۔ ہاں میں نے وہ جدوجہد نہیں کی لیکن اس کے لئے مایوس نہیں ہوسکتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.