امریکی پاپ اسٹار نک جونس نے کہا کہ اہلیہ پرینکا چوپڑا کے ساتھ ایک بڑا خاندان کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے پرینکا کک اپنی زندگی کا ایک بے حد اہم حصہ بتایا۔
بچوں کے بارے میں پوچھے جانے پر نک نے کہا 'یہ ایک خوبصورت سفر ہوگا اور میں کئی بچوں کی امید کرتا ہوں'۔
گلوکار جنہوں نے 2018 میں پرینکا سے شادی کی تھی، وہ ابھی بھی ان کی محبت میں کافی ڈوبے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے لیے شہناز گل کشمیر میں
انہوں نے کہا 'وہ (پرینکا) میری زندگی کا ایک اہم حصہ ہے اور یہ کچھ ایسا ہے جس کی ہم امید کرتے ہیں اور بھگوان کی مرضی سے یہ ہوگا۔ ہم ایک دوسرے کو پا کر خوش نصیب محسوس کرتے ہیں'۔