کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جو سیاست اور اس سے متعلق امور پر خاموش رہنا ہی پسند کرتے ہیں۔
ان ہی میں سے ایک ہیں بالی ووڈ اسٹا رسنی دیول۔ ان کے والد دھرمیندر لوک سبھا کے رکن رہ چکے ہیں ۔ دھرمیندر گزشتہ دنوں متھرا میں اپنی بیوی ہیما مالنی کے لئے انتخابی تشہیر میں بھی سرگرم رہے تھے۔
سنی دیول بھی سیاست میں ہاتھ آزمانا چاہیں گے؟ کیا سیاست کی طرف ان کا بھی رجھان ہے؟ یہ پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ’دیکھئے کیا ہے، کیا ہوگا، یہ بہت پرسنل چیز ہے۔ میں ان چیزوں کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے محبت کرتے ہیں کیونکہ میں ایک اداکار ہوں۔ لوگ میرے کام سے محبت کرتے ہیں، وہ میرے کام سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس لئے مجھے سے محبت کرتے ہیں۔ اگر جو میں کرتا ہوں، وہ انہیں پسند نہیں آتا، تو میں انہیں مجبور نہیں کرسکتا کہ وہ مجھے محبت کریں۔
سنی جلد ہی فلم ’بلینک‘ میں نظر آنے والے ہیں۔ دہشت گردی کے موضوع کو اٹھاتی اس فلم سے ڈمپل کپاڈیہ کے بھانجے کرن کپاڈیہ اپنے کیریر کی شروعات کررہے ہیں۔
سنی نے فلم میں پولیس افسر کا جبکہ کرن ایک سوسا ئڈ بومبر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں ایشیتا دتہ اور کرن ویر شرما کے بھی اہم کردار ہیں۔ ’بلینک‘ فلم تین مئی کو ریلیز ہوگی۔