ETV Bharat / sitara

Drugs Case: اداکار ارمان کوہلی کو این سی بی نے گرفتار کیا - نارکوٹکس کنٹرول بیورو

این سی بی نے 12 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد اداکار ارمان کوہلی کو منشیات کے سلسلے میں گرفتار کر لیا۔ ہفتہ کو این سی بی کی ٹیم نے ارمان کوہلی کے گھر پر چھاپہ مارا۔

Drugs Case: اداکار ارمان کوہلی کو این سی بی نے گرفتار کیا

author img

By

Published : Aug 29, 2021, 11:00 AM IST

اداکار ارمان کوہلی کو منشیات کے معاملے میں طویل تفتیش کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا ہے۔ گذشتہ روز این سی بی نے ارمان کوہلی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران ان کے گھر سے منشیات برآمد ہوئی۔

این سی بی کے مطابق جس درگس پیڈلر کی نشاندہی پر ارمان کوہلی تک این سی بی پہنچی۔ ارمان کوہلی سے آمنے سامنے بیٹھ کر ابھی پوچھ گچھ نہیں کی گئی۔ اس معاملے میں بالی وڈ کے اور کون کون لوگ شامل ہیں، اس کی بھی جانچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ارمان کو محکمہ ایکسائز نے سال 2018 میں اسکاچ وہسکی کی 41 بوتلیں رکھنے پر گرفتار کیا تھا۔ میں آپ کو بتاتا چلوں کہ قانون کے مطابق 12 بوتلیں رکھنے کی اجازت ہے، لیکن ارمان کے پاس سے برآمد ہونے والی 41 بوتلوں نے ان کی مشکلات کو بڑھا دیا۔ ان 41 بوتلوں میں غیر ملکی برانڈز بھی شامل تھیں۔

اداکار کے فلمی کیریئر کے بارے میں بات کی جائے تو وہ زیادہ خاص نہیں رہے۔ ارمان کے والد مشہور فلم ساز راجکمار کوہلی ہیں، اس کے باوجود وہ زیادہ کمال نہیں کر سکے۔

ارمان زیادہ تر فلموں میں سائیڈ رول میں نظر آئے۔ اس کے ساتھ وہ اپنی گرل فرینڈ پر حملہ کرنے کے الزام میں بھی گرفتار کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا وکی اور سارہ کی فلم 'دی امورٹل اشواتھما' ریلیز نہیں ہوگی؟

حال ہی میں اداکار اور بگ باس کے سابق کنٹیسٹنٹ اعزاز خان کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ اعجاز نے این سی بی کو تفتیش کے دوران کئی لوگوں کے نام بتائے جن میں اداکار گورو دکشت بھی شامل ہیں۔ اعجاز سے پوچھ گچھ کے بعد این سی بی نے نشاندہی پر ایک کے بعد ایک چھاپے مارے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.