بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں سٹی ڈپٹی کمشنر (ڈی سی پی) ابھیشیک ترمکھے نے جمعرات کو فلم اور کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا کا بیان ریکارڈ کیا۔
اپنا بیان درج کرواتے ہوئے چھابرا نے پولیس کو بتایا کہ راجپوت ایک اچھے اداکار تھے اور ان کے ساتھ ہدایت کار کا رشتہ بھی اچھا تھا۔
چھابڑا نے راجپوت کی آخری فلم 'دل بیچارا' کی ہدایت کی ہے، جو 8 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا۔
اس سے قبل پیر کے روز چھابڑا نے اپنے دوست کی موت کے غم میں سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ لکھا تھا اور کہا کہ 'انڈسٹری نے ایک جوہر کھو دیا ہے'۔
سشانت کے بے وقت انتقال کے بعد سے پورا ملک اور بالی ووڈ غم میں ڈوبا ہوا ہے۔ساتھ ہی ایک بار پھر بالی ووڈ میں اقربا پروری پر بحث دوبارہ سے شروع ہوگئی ہے۔یہاں تک کہ بہار کے مظفر پور میں کرن جوہر، سلمان خان اور ایکتا کپور سمیت 8 مشہور شخصایت کے خلاف مجرمانہ شکایت درج کی گئی