کنگنا رناوت اس فنکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے دم پر بالی وڈ میں اپنی ایک منفرد شناخت بنائی ہے، اب انہوں نے اپنے شائقین کو ایک گڈنیوز دی ہے ، انہوں نے ممبئی کے پوش علاقہ پالی ہل میں اپنے لئے ایک شاندار اسٹوڈیو خریدا ہے۔ یہ اطلاع کنگنا کی بہن رنگولی چندیل نے سوشل میڈیا پر دی ہے۔
رنگولی نے کنگنا کے نئے اسٹوڈیو کی تصویر اپنے ٹوئیٹر پر پوسٹ کی ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے کہا ہے ’’یہ ممبئی کے پرائم لوکیشن، پالی ہل میں کنگنا کا اسٹوڈیو ہے۔ انہوں نے یہ خواب دس برس قبل دیکھا تھا اور آج ہم اسے دیکھ رہے ہیں۔ جب لوگ اپنی ایمانداری اور سچائی سے سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں تو لوگ چھوٹی موٹی بنڈل بازی اور بے ایمانی کیوں کرتے ہیں‘‘۔
کنگنا ان دنوں اپنی آئندہ فلم ’پنگا‘ میں مصروف ہیں جس میں جسی گل، رچا چڈھا اور نینا گپتا بھی اہم کردار نبھانے والے ہیں ۔ یہ فلم 24 جنوری کو ریلیز ہوگی۔