ETV Bharat / sitara

'ساحر لدھیانوی کی بایو پک میں کام کرنا چاہتی ہوں' - بالی وڈ اداکارہ قرینہ کپور

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور، عظیم شاعر اور نغمہ نگار ساحر لدھیانوی کی بائیوپک میں عرفان خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

irfan kareena
irfan kareena
author img

By

Published : Mar 3, 2020, 12:46 PM IST

کرینہ اور عرفان ان دنوں فلم 'انگریزی میڈیم' میں پہلی بار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

کرینہ کا کہنا ہے 'میں ہمیشہ سے عرفان خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی'۔

کرینہ نے حال ہی میں کہا تھا 'میں ان کے ساتھ ساحر لدھیانوی کی بائیو پک میں کام کرنا چاہتی ہوں'۔

کرینہ نے عرفان خان کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں مزید کہا 'عرفان خان بہت عمدہ شخصیت کے مالک ہیں، مجھے ان کے ساتھ کام کر کے بہت خوشی ہوئی اور میں آگے بھی ان کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی'۔

'انگریزی میڈیم' میں کام کرنے کے بارے میں کرینہ کپور نے کہا 'فلم کا انتخاب کرنا ایک آسان فیصلہ تھا۔ عرفان خان کے ساتھ کام کرنے پر اس فلم نے مجھے حوصلہ دیا ہے'۔

فلم انگریزی میڈیم عرفان خان اور رادھیکا مدان اہم رول ادا کر رہی ہیں جبکہ دیپک ڈوبریال بھی اس فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کے ہدایت کار ہومی ادجانیہ ہیں اور فلم کو 13 مارچ 2020 کو ریلیز کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.