ہندی فلم کی اداکارہ سوناکشی سنہا نے بدھ کے روز اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو جانکاری دی کہ ان کی آئندہ ہارر کامیڈی فلم 'کاکوڈا' کی ٹیم نے گجرات کے بجھ میں اپنی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ پروڈیوسر رونی اسکرو والا کی اس فلم میں رتیش دیشمکھ اور ثاقب سلیم بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم جولائی میں ریلیز کی جائے گی۔
سنہا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے ختم ہونے کی خوشی پر منعقد ہونے والی ریپ اپ پارٹی کی کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے پارٹی کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'بجھ میں کاکوڈا فلم کی شوٹنگ مکمل'۔
سنہا کے ذریعہ شیئر کیے گئے ایک ویڈیو کلپ سے معلوم ہو رہا ہے کہ ٹیم نے بجھ میں فلم کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد صبح تک پارٹی کی ہے۔
مزید پڑھیں:مالکان نے سینما گھروں کو بند کرنے کی اجازت طلب کی
اس فلم کے ذریعہ مشہور مراٹھی فلمکار آدیتہ سرپوٹدار ہندی سنیما میں اپنا پہلا قدم رکھنے جارہے ہیں۔انہوں نے کلاس میٹ، ماؤلی اور فاسٹر فینے جیسی اچھی فلمیں دی ہیں۔کاکوڈا کی تصنیف اویناش دویدی اور چراغ گرگ نے کی ہے۔اس فلم کو 2022 میں ڈیجیٹل پلیٹفارم پر ریلیز کیا جائے گا۔