فلم سنگھم کی مشہور اداکارہ کاجل اگروال جلد ہی شادی کرنے والی ہیں۔اس بات کی جانکاری ادکارہ نے خود ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرکے دی ہے۔
کاجل نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس بات کو سانجھا کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں گوتم کچلو سے 30 اکتور 2020 کو ممبئی میں شادی کرنے جارہی ہوں، جس میں صرف خاندان کے قریبی افراد شامل ہوں گے۔اس وبائی مرض نے یقینی طور پر ہماری زندگی پر گہرا اثر مرتب کیا ہے، لیکن ہم لوگ ایک ساتھ اپنی زندگی کی شروعات کرنے کے لیے تیار ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ آپ لوگ بھی ہمیں ضرور دعائیں دیں گے۔میں آپ لوگوں کو شکریہ ادا کرتی ہوں جو اتنے دنوں تک اپنے مجھے اپنا پیار دیا اور مجھے دعائیں دی اور جیسے کہ ہم نئے سفر کی شروعات کرنے جارہے ہیں تو ہمیں آپ کی دعاؤں کی بے حد ضرورت ہے۔'
کاجل اگروال نے مزید لکھا کہ میں وہ چیز جاری رکھوں گی جو میں اب تک کرتی آئی ہوں، آپ سب کے ساتھ کا بہت شکریہ۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
گزشتہ 16 برسوں سے کاجل فلم انڈسٹری میں بطور اداکارہ کام کرتی رہی ہیں۔انہوں نے فلم 'کیوں ہوگیا نہ' سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔اس کے بعد اداکارہ نے تیلگو اور تمل فلم انڈسٹری کی طرف رخ کرلیا تھا۔ان کا شمار جنوبی فلم انڈسٹری کے بہترین اداکارؤں میں سے ہوتا ہے۔اب وہ ہندی فلم انڈسٹری میں بھی اپنی پہچان بنا چکی ہیں۔
کاجل اگروال فلم 'سنگھم' میں اجئے دیوگن کے ساتھ نظر آئی تھی۔اس فلم میں ان کی اداکاری نے لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ بنائی تھی۔سنگھم کے علاوہ کاجل نے 'اسپیشل 26'، 'دو لفظوں کی کہانی' جیسی ہندی فلموں میں کام کیا ہے۔
وہیں ان کی آئندہ فلموں کی بات کریں تو وہ تیلگو و تمل فلموں کے ساتھ ہندی فلم 'ممبئی ساگا' میں بھی نظر آئیں گی۔اس کے علاوہ وہ کمل ہاسن کے ساتھ فلم 'انڈین' میں بھی نظر آئیں گی۔اس فلم کی ہدایتکاری شنکر نے کی ہے۔کاجل اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔