ETV Bharat / sitara

سلمان کو پھر ٹائیگر بنائیں گے کبیر خان - ہدایتکار پربھو دیوا

بالی ووڈ ہدایتکار کبیر خان دبنگ اسٹار سلمان خان کے ساتھ مل کر ’ٹائیگر‘ سیریز کی تیسری فلم بنا سکتے ہیں۔

Kabir Khan will make Salman 'a tiger' again
سلمان کو پھر ٹائیگر بنائیں گے کبیر خان
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 2:08 PM IST

کبیر خان نے سلمان کے ساتھ مل کر فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ بنائی تھی حالانکہ اس سیریز کی دوسری فلم کی ہدایتکاری علی عباس ظفر نے کی تھی ۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ کبیر خان ایک بار پھر سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر سیریز کی تیسری فلم بنانے جا رہے ہیں۔ علی کی سفارش پر سلمان خان اور کبیر خان ’ٹائیگر‘ سیریز کی تیسری فلم کے لئے ایک ساتھ منسلک ہو رہے ہیں۔

ایسا خیال ہے کہ 'ٹائیگر' سیریز کی تیسری فلم اپنے ابتدائی مراحل میں ہے اور ابھی اس کی باضابطہ تصدیق ہونا باقی ہے۔ سلمان خان کی آنے والی فلموں میں ہدایتکار پربھو دیوا کی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ اہم ہے۔ اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ دیشا پاٹنی ، جیکی شراف اور رندیپ ہڈا کے بھی اہم کردار ہیں۔

کبیر خان کی آنے والی فلم '83' کورونا وائرس کی وجہ سے ریلیز نہیں ہوپائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.