بالی ووڈ کے اداکار منوج باجپائی کا کہنا ہے کہ مرد اداکاروں کو بھی ان کو اپنا حق ملنا چاہئے جس کے وہ مستحق ہیں۔
وہیں اداکارہ سیانی گپتا نے کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی وجہ سے انڈسٹری اب تبدیل ہورہی ہے۔
اس دوران اداکارہ شویتا باسو پرساد نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اس وقت جس قسم کی کہانیوں پر کام کیا جارہا ہے وہ بالکل مختلف ہے۔ اس سال ہم نے جتنے بھی منصوبے پر کام کئے ہیں وہ سب ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ او ٹی ٹی ایک ڈیموکریٹک پلیٹ فارم ہے اور ہر مضمون کے لئے ناظرین کا ایک الگ زمرہ ہے اور آج ہر قسم کے مواد کو دیکھا جارہا ہے۔