بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور باہو بلی کی ہیروئن تمنا بھاٹیا نے ای ٹی وی بھارت سے انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ وکّی کوشل کے ساتھ ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا اسی لیے دوسروں سے مختلف ہیں کیوں کہ وہ کسی بھی موضوع پر کھل کر بات کرتی ہیں، جبکہ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب ان سے پوچھا کہ وہ کس کے ساتھ ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں؟
اس سوال کے جواب بھاٹیا نے کہا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ آج کل اس طرح کے سوالات سب سے کیے جارہے ہیں؟
حالانکہ اس کے بعد انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ وہ وکِی کوشل کے ساتھ ڈیٹ کرنا پسند کریں گی۔