نِک جونس نے اپنی بیوی پرینکا چوپڑا کی سالگرہ پر ایک نوٹ لکھا ہے۔نک نے اپنی بیوی کے سالگرہ کو خصوصی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
جونس نے سالگرہ کی ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے پرینکا کی تعریف کی اور لکھا کہ پرینکا ایک سمجھ دار، دیکھ بھال کرنے والی اور ایک شاندار انسان ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں
'دیسی گرل' پریانکا چوپڑا کا بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک کا سفر
گلوکار نِک جونس نے اتوار کو انسٹاگرام پر ان کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جہاں پرینکا چوپڑا ان کی گود میں بیٹھے ہوئے نظر آرہی ہیں اور دونوں مسکراہٹ کے ساتھ ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
نک نے لکھا ہے کہ ' میں آپ کی آنکھوں میں ہمیشہ دیکھ سکتا ہوں۔ میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔ آپ سب سے زیادہ سوچ سمجھدار ، دیکھ بھال کرنے والی اور شاندار انسان ہیں جس سے میری کبھی ملاقات ہوئی ہے۔ میں بہت شکر گزار ہوں کہ ہم ایک دوسرے سے ملے۔ سالگرہ مبارک ہو ۔'
واضح رہے کہ پرینکا اور نک کی شادی دو وسیع تقاریب میں ہوئی - یکم دسمبر، 2018 کو جودھ پور کے امید بھون پیلس میں ہندو رسم و رواج کے مطابق جبکہ اسی جگہ پر 2 دسمبر کو عیسائی روایت کے مطابق انکی شادی ہوئی تھی۔