ETV Bharat / sitara

فلم گلابو سیتابو کی بیگم فرخ جعفر نہیں رہیں

author img

By

Published : Oct 16, 2021, 12:56 PM IST

اداکارہ فرخ جعفر کی 89 سال کی عمر میں لکھنؤ کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ اداکارہ کو 4 اکتبوبر کو سانس لینے میں تکلیف ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ جعفر نے سنہ 1963 میں وِودھ بھارتی لکھنؤ میں پہلی ریڈیو اناؤنسر کے طور پر کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سنہ 1981 کی کلاسک فلم عمراؤ جان سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔

فلم گلابو سیتابو کی بیگم فرخ جعفر نہیں رہیں
فلم گلابو سیتابو کی بیگم فرخ جعفر نہیں رہیں

فلم گلابو ستابو اور سلطان میں اپنی بہترین اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی معروف و مشہور اداکارہ فرخ جعفر کا لکھنؤ کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 89 سال کی تھیں۔

ان کی بڑی بیٹی مہرو جعفر نے بتایا کہ ان کی والدہ بیمار تھیں اور انہیں اس ماہ کے شروع میں سہارا ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ سانس لینے میں تکلیف ہونے کی وجہ سے انہیں 4 اکتوبر کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ فرخ جمعہ کی شام کو تقریبا 6 بجے انتقال کر گئیں۔

جعفر کے نواسے شاز احمد نے بھی ان کی انتقال کی خبر ٹوئٹر پر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ 'میری نانی اور مجاہد آزادی اور سابق ایم ایل سی ایس ایم جعفر کی اہلیہ اور تجربہ اداکارہ فرخ جعفر کا آج شام لکھنؤ میں انتقال ہوگیا'۔ ان کی آخری رسومات ہفتہ کی صبح ادا کی جائے گی۔

جعفر، جنہوں نے سنہ 1963 میں وبدھ بھارتی لکھنؤ کی پہلی ریڈیو اناؤنسر کے طور سے کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سنہ 1981 کی کلاسک فلم عمراؤ جان سے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ اس فلم میں انہوں نے اداکار ریکھا کی ماں کا کردار ادا کیا ۔ بعد میں وہ کچھ ٹی وی شوز میں بھی نظر آئیں۔

ان کی عمدہ ترین پرفارمنس کی فہرست بہت لمبی ہے جہاں انہوں نے عامر خان کی فلم پیپلی لائیو میں ایک تمباکو نوشی کی عادی ساس کا کردار ادا کر کے تعریفیں بٹوریں۔ وہیں فلم سلطان میں سپراسٹار سلمان خان کی دادی کا کردار ادا کر کے خوب پذیرائی بھی حاصل کی۔ انہوں نے فلم فوٹوگرافی میں بھی نوازالدین صدیقی کی دادی کا کردار ادا کیا۔

لیکن ہدایتکار شوجیت سرکاری کی ہدایتکاری میں بنی فلم گلابو سیتابو میں فرخ کے ذریعہ ادا کیا گیا فاطمہ بیگم کے کردار کو ان کی سب سے یادگار پرفارمنس کے طور پر دیکھا جائے گا جس میں انہوں نے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا۔ ایک پرانی انٹریو میں فرخ نے لوگوں کی جانب سے سرہانا کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 'میں نے سنا کہ بیگم بازی مار لے جاتی ہیں فلم میں'۔ جب لوگوں کی جانب سے میرے کردار کو اتنی پذیرائی ملتی ہے تو مجھے بہت مسرت ہوتی ہے۔

اس فلم میں انہوں نے 78 سالہ مرزا، جس کا کردار امیتابھ بچن نے ادا کیا ہے، کی 95 سالہ بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔ مرزا، وہ کردار ہے جو اپنی بیگم کی موت کا انتظار کر رہا ہے تاکہ بیگم کی موت کے بعد فاطمہ محل اس کے نام ہوجائے۔ فلم کی کہانی فاطمہ محل کے ارد گرد ہی گھومتی ہے۔

جعفر کی موت کے بعد فلم گلابو سیتابو کی اسکرین رائٹر جوہی چترویدی نے اپنے انسٹاگرام میں فرخ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جعفر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ' بیگم چلی گئی فرخ جی، آپ کے جیسے نہ کوئی تھا اور نہ ہی مستقبل میں آپ کے جیسا کوئی ہوگا'۔ میرے تہہ دل سے آپ کا شکریہ کہ آپ سے جڑنے کا موقع حاصل ہوا۔ آپ خدا کی دوسری دنیا میں محفوظ رہیں۔

واضح رہے کہ جعفر نے صحافی اور سیاسیتداں سید محمد جعفر سے ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں مہرو اور شاہین ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.