اداکار فرحان اختر نے اپنی گرل فرینڈ اور اداکارہ شیبانی ڈانڈیکر کی سالگرہ کے خصوصی موقع پر ان کے لیے ایک پیار بھرا پیغام لکھا ہے۔ انسٹاگرام پر فرحان اختر نے ایک تصویر پوسٹ کی۔ اس پوسٹ میں ہم دیکھ سکتےہیں کہ فرحان اور شیبانی کیمرے کے سامنے پوز کرتے ہوئے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔
اس پوسٹ کے ذریعہ انہوں نے اپنے مداحوں کو اس بات سے بھی روبرو کروا دیا کہ وہ شیبانی کو پیار سے کیا کہہ کر پکارتے ہیں۔ فرحان نے اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر کو شیئر کرتےہوئے لکھا کہ ' میں اپنے پورے دل سے تمہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتا ہوں، سالگرہ مبارک شو، بہت سارا پیار۔۔۔'
وہیں اپنی اس سالگرہ کو مزید یادگار بنانے کے لیے شیبانی نے اپنی گردن پر فرحان کے نام کا ایک ٹیٹو بھی بنوایا ہے۔ اس کی ایک جھلک ساجھا کرتے ہوئے شیبانی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں ان کا چہرہ تو نہیں نظر آرہا ہے، لیکن ان کی گردن پر لکھا ہوا 'فرحان' بالکل صاف نظر آرہا ہے۔
مزید پڑھیں:رکن پارلیمان نصرت جہاں نے بیٹے کو جنم دیا
واضح رہے کہ فرحان اور شیبانی گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں۔ فرحان نے اس سے پہلے ہئیر اسٹائلسٹ ادھونا سے شادی کی تھی، جس سے ان کی دو بیٹیاں ہیں' شکیہ اور اکیرا'۔
وہیں فرحان کے پروجیکٹس کی بات کریں تو فرحان آخری بار فلم طوفان میں باکسر کے کردار میں نظر آئے تھے۔ اب وہ فلم 'جی لے زرا' کے ساتھ ہدایتکاری کی دنیا میں واپس لوٹ رہے ہیں۔ اس فلم میں پریانکا چوپڑا جونس، کٹرینہ کیف اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کریں گی۔