ایکتا کپور نے گزشتہ روز آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے لیے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کیا۔ آج سے محض ایک ماہ قبل، 14 جون کو سشانت نے باندرا میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کرلی تھی۔
منگل کے روز ، ایکتا نے سشانت کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی کچھ پرانی تصاویر شیئر کیں اور انہوں نے لکھا ، "ریسٹ ان پیس سوشی !! جب ہم کسی گرتے ہوئے ستارے کو دیکھیں گے، تو یہ جان کر وش مانگیں گے کہ وہ تم ہو!! تم سے ہمیشہ محبت رہیگی۔"
یہ بھی پڑھیں:
سونو سود مہاجر مزدوروں پر کتاب لکھیں گے
ایکتا کے بالاجی پروڈکشن کے تحت تیار کردہ سیریل 'کس دیش میں ہے میرا دل' میں بطور اداکار سشانت نے آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد وہ بالاجی کے ایک دوسرے سیرئل 'پویتر رشتہ' کے ذریعہ گھر گھر میں پہچانے گئے۔
ٹیلی وژن کی دنیا میں نام کمانے کے بعد سشانت نے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ سشانت کی آخری فلم 'دل بیچارہ' 24 جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔