فلم اور ٹیلی ویژن پروڈیوسر ایکتا کپور کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے۔ اس کی اطلاع انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دیEkta Kapoor tests positive for COVID-19۔
46 سالہ فلمساز نے اپنی پوسٹ میں لکھا، "تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بھی میں کووڈ پازیٹو ہوں۔ میں بالکل ٹھیک ہوں اور جو بھی مجھ سے رابطے میں آیا ہے۔ ان سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنا ٹیسٹ کرائیں۔"
انہوں نے مزید کہا 'آپ لوگ محفوظ رہیں اور ماسک پہنیں، کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر ایک کو مختلف طریقے سے متاثر کر سکتا ہے۔'Ekta Kapoor tests positive for COVID-19.
واضح رہے کہ ان سے پہلے جان ابراہم اور ان کی اہلیہ پریا رنچل بھی کورونا مثبت پائے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : Nora Fatehi Tests Positive For COVID-19: اداکارہ-ڈانسر نورا فتحی کورونا مثبت
ممبئی میں کووڈ 19 میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔