ETV Bharat / sitara

Kapil Sharma Show: کپل شرما شو میں دلیر مہندی نے بتایا، فرمائش پوری نہ کرنے پر مداح نے گولی چلائی تھی - دلیر مہندی نے بتایا ایک مداح نے گولی چلائی

گلوکاروں کی دنیا کے عظیم فن کار دلیر مہندی، ماسٹر سلیم اور ریچا شرما اس ہفتے 'دی کپل شرما' شو میں نظر آنے والے ہیں۔ اس ایپی سوڈ میں گلوکار دلیر مہندی نے چونکا دینے والا انکشاف کیا۔ Daler Mehndi in Kapil Sharma Show

کپل شرما شو میں دلیر مہندی
کپل شرما شو میں دلیر مہندی
author img

By

Published : Mar 9, 2022, 4:07 PM IST

بھارتی ٹی وی دنیا کا سب سے مشہور اور ہٹ کامیڈی شو 'دی کپل شرما' شو گزشتہ نو سال بعد بھی ناظرین کو ہنسا رہا ہے۔ اس شو کا فارمیٹ اتنا شاندار ہے کہ نہ صرف شائقین بلکہ مشہور شخصیات بھی آنے کو تیار رہتے ہیں۔

اب شو کے اگلے ایپی سوڈ کا پرومو سامنے آگیا ہے۔ موسیقی کی دنیا کی نامور ہستیاں دلیر مہندی، ماسٹر سلیم اور ریچا شرما اس ہفتے شو میں نظر آنے والے ہیں۔ اس ایپی سوڈ میں گلوکار دلیر مہندی نے کچھی حیرت انگیز انکشاف کیے ہیں۔ Daler Mehndi in Kapil Sharma Show

شو کے پرومو کے بارے میں بات کریں تو کپل ان تینوں مہمانوں کے سامنے اسی مضحکہ خیز انداز میں بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ پرومو میں کپل پھر مہمانوں سے اپنے انداز میں سوال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

کپل دلیر مہندی سے پوچھتے ہیں، 'پاجی کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ ایک ایسا شو آیا ہو اور آپ سوچ رہے ہوں کہ یہ شو ختم ہو اور جلدی یہاں سے نکلیں'۔

کپل کے اس سوال پر دلیر پاجی نے کہا کہ ہریدوار میں ایسا شو ہوا تھا، جب گانا چل رہا تھا تو ایک آدمی آیا اور کہنے لگا کہ جٹ یملا پگلا دیوانہ گاؤ ، لیکن میں نے اس پر توجہ نہیں دیا۔ جس کے بعد اس نے اپنا ریوالور نکال لیا اور گولی چلا دی۔ یہ دیکھ کر میں نے گانا شروع کردیا۔

یہ واقعہ سن کر شو میں بیٹھے سبھی ہنس پڑے۔ واضح رہے کہ یہ ایپی سوڈ اس سنیچر اور اتوار کو نشر ہوگا۔

مزید پڑھیں:

Rishi Kapoor's Last Film Sharmaji Namkeen: رشی کپور کی آخری فلم ' شرما جی نمکین' او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.