ETV Bharat / sitara

کنگنا کی گرفتاری پر 25 جنوری تک روک - کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف معاشرے میں بدآمنی اور تفریق پھیلانے کے لیے ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔اس معاملے میں بامبے ہائی کورٹ نے اداکارہ کی گرفتاری پر 25 جنوری تک روک لگا دی ہے۔

بامبے ہائی کورٹ نے گنگنا کی گرفتاری پر 25 جنوری تک روک لگائی

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 5:01 PM IST

غداری معاملے میں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو تھوڑی راحت ملی ہے۔واضح رہے کہ بامبے ہائی کورٹ نے 25 جنوری تک اداکارہ کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔

کنگنا رناوت کے خلاف معاشرے میں بدآمنی پھیلانے کے لیے ایک شکایت درج کرائی گئی تھی۔ایک شخص نے ممبئی کے باندرا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی تھی، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ کنگنا رناوت نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ دو فرقوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس کے بعد ممبئی پولیس نے دونوں بہنوں کو پولیس اسٹیشن آکر بیان درج کروانے کے لیے دو بار سمن بھی بھیجا تھا، لیکن کنگنا اور رنگولی نے الگ الگ وجہ بتائی تھی اور حاضر نہیں ہوئی تھی۔

کنگنا نے بامبے ہائی کورٹ میں اس ایف آئی آر کو خارج کرنے کے لیے ایک عرضی دائر کی تھی۔بامبے ہائی کورٹ نے کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر کو خارج کرنے سے انکار کردیا تھا۔کنگنا اور ان کی بہن رنگولی کو ہدایت دیا گیا تھا کہ وہ 8 جنوری کو دوپہر 12 سے 2 بجے کے درمیان باندرا پولیس اسٹیشن میں حاضر رہیں۔جس کے بعد دونوں بہن 8 جنوری کو پولیس اسٹیشن پہنچی تھی۔پولیس نے دو گھنٹوں تک دونوں کا بیان درج کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.