ETV Bharat / sitara

امیتابھ بچن کو اپنی آنکھوں کی روشنی جانے کا ڈر - امیتابھ بچن

بالی ووڈ اداکر امیتابھ بچن نے بتایا کہ انہیں بصارت سے متعلق متعدد مسائل درپیش ہورہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بعض اوقات انہیں تصویریں دھندلی نظر آتی ہیں یا آنکھوں کے سامنے دو تصویریں بننے لگتی ہیں۔

امیتابھ بچن کو اپنی آنکھوں کی روشنی جانے کا ڈر

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 8:52 PM IST

معروف اداکار امیتابھ بچن نے اپنی آنکھوں کی بینائی کے تعلق سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہیں خوف ہے کہ ان کی آنکھوں کی روشنی کہیں ختم نہ ہوجائے۔

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے کبھی کبھی دھندلا دھندلا نظر آتا ہے اور ابھی کچھ دنوں سے میرے انکھوں کے سامنے دو دو تصویریں بننے لگی ہیں۔مجھے لگتا ہے کہ میں جلد اپنی آنکھوں کی روشنی کھو دوں گا۔

اداکار نے اپنی ماضی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ کیسے جب ان کی آنکھوں میں تکلیف ہوتی تھی تو ان کی والدہ علاج کرتی تھی۔ مجھے وہ دن آج بھی یاد ہیں جب ماں اپنی ساڑی کی پلو کو ایک چھوٹی گیند کی شکل دے کر اسے گرم کرنے کے لیے منہ سے پھونک مارتی تھی اور اسے میری آنکھوں میں رکھ دیتی تھی اور چٹکی بجاتے ہیں ساری پریشانیاں دور ہوجاتی تھی۔

امیتابھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کے ڈاکٹروں نے یقین دلایا ہے کہ ان کی آنکھوں کی روشنی نہیں جائے گی اور کہا کہ میں نے ڈاکٹر سے بات کی ہے اور ان کے ہدایت پر عمل کررہا ہوں اور ہر گھنٹے انکھوں کی دوائی لے رہا ہوں۔انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ وہ اندھے نہیں ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.