ایکتا کپور کے خلاف بھارتی فوج کے جوانوں اور ان کی بیویوں پر قابل اعتراض سیریز بنانے کے الزام میں سمن جاری کیا گیا ہے۔ بیگو سرائے کی ایک عدالت نے ایکتا کو 8 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے برونی تھانہ علاقے کے سمریہ کے رہنے والے سابق فوجی اہلکار شمبھو کمار کی عرضی پر نوٹس لیتے ہوئے ایکتا کپور کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔
دراصل ایکتا کپور پر بھارتی فوج کے جوانوں اور ان کی بیویوں پر قابل اعتراض سیریز بنانے کا الزام ہے۔ شکایت کنندہ شمبھو کمار نے بالاجی فلم پروڈیوسر ایکتا کپور اور شوبھا کپور پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی ٹرپل ایکس سیزن 2 سیریز میں بھارتی فوج کے ایک فوجی اہلکار اور اسکی بیوی کے کردار کو غلط طریقے سے دکھایا گیا ہے۔
پروڈیوسر ایکتا کپور اور شوبھا کپور نے اپنے ٹرپل ایکس سیزن 2 میں یہ دکھایا ہے کہ جب بھارتی فوج کے جوان ملک کی سرحد پر رہتے ہیں تو ان کی بیویوں کا دوسرے مردوں کے ساتھ ناجائز تعلق رہتا ہے۔