ETV Bharat / sitara

'ایسی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتے جس کے لیے پچھتانا پڑے' - ایسی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتے جس کے لیے پچھتانا پڑے

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھورانہ کا کہنا ہے کہ وہ ایسی فلم میں کام نہیں کرناچاہتے جس کے لیے انہیں بعد میں پچھتانا پڑے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Sep 15, 2019, 12:29 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:34 PM IST

آیوشمان کھورانہ کی حال میں ہی ڈریم گرل فلم ریلیز ہوئی ہے جس میں انکی ایکٹنگ کی کافی تعریف کی جارہی ہے۔

آیوشمان کی ہر فلم ایک دوسرے سے کافی مختلف ہوتی ہے۔ کامیڈی فلم ہو یا پھر سوشل میسج دینے والی فلم آیوشمان ہر کردار میں کھرے اترے ہیں۔ آیوشمان کی فلموں اور ایکٹنگ سے انکی مہارت ظاہر ہوتی ہے۔ لیکن کچھ فلمیں ایسی بھی ہیں جن سے آیوشمان کھورانہ خود کو دور ہی رکھنا چاہتے ہیں۔

آیوشمان سے پوچھا گیا کہ وہ کس طرح کی فلمیں رجیکٹ کرنا چاہیں گے تو انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی بھی ایسی فلمیں نہیں کرنا چاہیں گے جنہیں کرنے کے بعد انہیں پچھتانا پڑے اور جو انہیں پیچھے کی طرف لے جائیں۔ آیوشمان نے کہا کہ ایک پروگریسیو سنیما کا حصہ ہونے پر میں کبھی بھی ایسا نہیں کروں گا، جس کے بعد مجھے پچھتانا پڑے۔ پھر چاہے ڈریم گرل جیسی گھریلو فلم ہی کیوں نہ ہو، جس میں 90کی دہائی کا فلیور ہو۔ فلم میں جس طرح سے گانے دکھائے گئے ہیں وہ بھی 90کی دہائی سے انسپائر ہے۔ ہر گانے کے لئے ایک پرفیکٹ جگہ ہے۔

Intro:Body:

NEWS

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 4:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.