سلمان خان تین دہائیوں سے زائدعرصہ سے فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر سے متعلقت بات چیت میں کہتے ہیں کہ 'میں نے 15 برس کی عمر میں کام کرنا شروع کیا تھا، یہ سب سے طویل وقت تھا، جب میں نے کچھ نہیں کیا، کبھی کبھی میں بہت نروس بھی ہوجاتا ہوں، لیکن پھر میں کنٹرول میں آجاتا ہوں، میں خوش قسمت رہا ہوں کہ جب میرا کیرئیر اوپر نیچے رہا اور فلمیں ناکام بھی رہیں، تب بھی میں نے کام کرنا نہیں چھوڑا۔
سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک طویل عرصے سے سوچ رہے تھے کہ یوٹیوب چینل کھولوں۔ اب اس پر دوسرا گانا آنے والا ہے۔ متعدد گانے ایسے ہیں جنہیں میں فلموں میں نہیں ڈال سکتا۔ انہیں اب یہاں ڈالوں گا‘‘۔