بگ باس سیزن 13 فاتح سِدھارتھ شُکلا کی موت سے پوری فلمی دُنیا حیران ہے کیوں کہ سِدھارتھ محض 40 برس کی عمر میں اس دنیا سے رُخصت ہوگئے۔ وہ دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئے۔
سِدھارتھ کی موت پر اداکارہ الیشا خان نے کہا کہ سدھارتھ نے اداکاری کی دنیا تک پہنچنے کے لیے سخت محنت کی تھی اور ایک وقت ایسا آیا جب وہ منشیات کی لت میں پھنس گئے تھے۔
غازی آباد کو بسانے والے غازی الدین کی وارث الیشا خان سدھارتھ شکلا کی موت پر جذباتی ہوگئی۔
الیشا خان نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'سِدھارتھ شُکلا کی موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔ 2020 میں بالی ووڈ نے سُشانت سنگھ راجپوت سمیت کئی بڑی بالی وڈ شکصیات کو کھویا ہے جبکہ اس سال 2021 میں ہم نے سِدھارتھ شُکلا کو کھو دیا۔
الیشا نے مزید کہا کہ 'بالی وڈ میں اداکار اپنی شخصیت اور باڈی برقرار رکھتے ہیں اوت اس کے لیے 'اسٹیروئیڈ' استعمال کرتے ہیں لیکن میں کہنا چاہتی ہوں کہ اسٹیروئیڈ کبھی بھی استعمال نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ یہ نقصاندہ اور جان لیوا ہوتے ہیں۔
الیشا خان نے گلیمر انڈسٹری سے وابستہ لوگوں سے درخواست کی کہ وہ باڈی اور فِگر بنانے کے لیے کسی بھی طرح کی دوائیوں کا استعمال نہ کریں۔
واضح رہے کہ سِدھارتھ شُکلا کی پیدائش 12 دسمبر سنہ 1980 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ اپنے ماڈلنگ کے دِنوں میں ہی ان کے والد کی موت ہوگئی تھی۔ شُکلا کی موت سے فلم انڈسٹری حیران ہے۔