سمی گریوال 17 اکتوبر 1947 کو پنجاب کے لدھیانہ میں ایک سکھ خاندان میں پیدا ہوئیں تھیں۔ سمی گریوال نے انگلینڈ میں انگریزی زبان میں تعلیم حاصل کی۔ تقریباً 15 برس کی عمر میں سمی اداکارہ بننے کا خواب لے کر ممبئی آگئیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کی شروعات سنہ 1962 میں ریلیز ہوئی ایک انگریزی فلم 'ٹارزن گوز ٹو انڈیا' سے کی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ فیروز خان مرکزی کردار میں تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔
سمی گریوال کے یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی پیشکش اسمتا پاٹل نے متوازی فلموں کو نئی جہت دی
سنہ 1962 میں ہی 'راز کی بات' اور 'سن آف انڈیا' جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن ان فلموں سے انہیں کوئی خاص پہچان نہیں ملی۔
سمی گریوال کے یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی پیشکشسمی گریوال کے یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی پیشکش سنہ 1965 سمی گریوال کے سنی کریئر کے لیے اہم برس ثابت ہوا۔ اس برس ان کی 'تین دیویاں' اور 'جوہر محمود ان گوا ' جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں۔ فلم 'تین دیویاں' میں انہیں اداکار دیو آنند کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ فلم کی کامیابی کے بعد سمی کو فلم انڈسٹری میں کچھ حد تک شناخت ملی۔
سمی گریوال کے یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی پیشکش سنہ 1966 میں ریلیز ہوئی فلم 'دو بدن' ان کے کریئر کی سب سے بہترین فلم بنی۔ راج کھوسلا کی ہدایت میں بنی اس فلم میں سمی نے ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں اپنی زبردست اداکاری کے لیے سمی کو بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سمی گریوال کے یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی پیشکش سنہ 1968 میں ریلیز ہوئی فلم ساتھی سمی کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔ راجندر کمار اور وجینتی مالا کے ساتھ انہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے شائقین کا دل جیت لیا اور دوسرے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازی گئیں۔ سنہ 1970 میں سمی کو راج کپور کی فلم 'میرا نام جوکر' میں کام کرنے کا موقع ملا۔