انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ Enforcement Directorate نے اتوار کو اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو ممبئی ایئرپورٹ پر غیر ملکی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا۔ ایجنسی نے مبینہ طور پر دھوکہ دہی کرنے والے سُکیش چندر شیکھر اور دیگر کے خلاف جاری منی لانڈرنگ جانچ میں ان کے ملوث ہونے کے امکان کے سبب انہیں ایئر پورٹ پر روک دیا۔ Enforcement Directorate detains Jacqueline Fernandez افسران نے یہ معلومات فراہم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے امیگریشن حکام نے 36 سالہ اداکارہ کو ای ڈی کے جاری کردہ لک آؤٹ سرکیولر کی بنیاد پر ایئر پورٹ پر روکا۔
حکام نے بتایا کہ 'اس کے بعد ایجنسی کے اہلکار ممبئی ایئر پورٹ پہنچے اور جیکلین کو سفری اجازت دینے سے انکار کر دیا نیز جیکلین سے کہا کہ وہ ملک میں ہی رہیں کیونکہ انہیں تفتیش میں شامل ہونا پڑ سکتا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ جیکلین دبئی یا مسقط جا رہی تھیں اور روکے جانے کے بعد شام 6 بجے کے قریب ایئرپورٹ سے نکل گئیں۔
غور طلب ہے کہ ای ڈی نے اس سے قبل جیکلین فرنانڈیز سے سُکیش چندر شیکھر اور ان کی اداکارہ بیوی لینا ماریا پال کے خلاف 200 کروڑ روپے سے زیادہ کی منی لانڈرنگ جانچ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی تھی۔
ایجنسی نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے خصوصی ایکٹ Prevention of Money Laundering Act کے تحت عدالت میں اس کیس میں چارج شیٹ داخل کی جس میں چندر شیکھر، اس کی بیوی اور چھ دیگر کا نام ہے۔
چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چندر شیکھر نے اداکارہ کو کئی مہنگے تحائف دیئے تھے۔ چندر شیکھر پر فورٹس ہیلتھ کیئر کے سابق پروموٹر شیوندر موہن سنگھ کی بیوی ادیتی سنگھ جیسے کچھ بااثر لوگوں کو دھوکہ دینے کا بھی الزام ہے۔