ETV Bharat / sitara

اداکار فراز خان کی 46 سال کی عمر میں موت - رانی مکھرجی کے ساتھی اداکار فراز خان

طویل عرصے سے بیمار بالی ووڈ اداکار فراز خان 46 سال کی عمر میں بنگلور میں انتقال کر گئے۔ اس کی جانکاری پوجا بھٹ نے سوشل میڈیا پر دی۔

اداکار فراز خان کی 46 سال کی عمر میں موت

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 7:15 AM IST

Updated : Nov 5, 2020, 7:55 AM IST

فلم مہندی میں رانی مکھرجی کے ساتھی اداکار فراز خان کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ 46 سال کے تھے اور بنگلور کے ایک اسپتال میں طویل عرصے سے زیر علاج تھے۔ انہیں نیورولوجیکل بیماری کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔

اداکارہ پوجا بھٹ نے اداکار فراز خان کی موت کی جانکاری دی۔ پوجا بھٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'بھاری من کے ساتھ اس خبر کو بتانا پڑ رہا ہے کہ فراز خان ہم سبھی کو چھوڑ کر چلےگئے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ اب بہترین دنیا میں ہوں گے۔ آپ کی مدد اور دعاؤں کے لیے شکریہ۔ ان کے اہل خانہ کے لیے دعا کریں۔ وہ ایک ایسا خالی پن چھوڑ کر گئے جسے بھر پانا ناممکن ہے۔'

واضح رہے کہ پوجا نے فراز کے علاج کے لیے معاشی مدد کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد اداکار سلمان خان، فراز کی طبی مدد کے لیے سامنے آئے تھے۔ ساتھ میں اداکار فراز خان کے اہل خانہ کو علاج کے لیے 25 لاکھ روپے کی ضرورت تھی، جس کے لیے گزشتہ دنوں ان کے علاج کے لیے فراز کے بھائی فہمان نے ایک فنڈ اکٹھا کرنے والی ویب سائٹ کے ذریعہ لوگوں سے معاشی مدد کی اپیل کی تھی۔

فراز خان کی والد یوسف خان بھی اداکاری کی دنیا سے وابستہ رہے۔ والد کی طرح ہی فراز خان نے بھی اداکاری میں ہی اپنا کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔فراز خان، رانی مکھرجی کے ساتھ فلم مہندی، دلہن بنوں میں تیری اور فریب سمیت بالی ووڈ کی کئی فلموں میں نظر آئے۔ اس کے علاوہ فراز خان ٹی وی سیریز 'نیلی آنکھیں' میں بھی نظر آئے تھے۔

Last Updated : Nov 5, 2020, 7:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.